Ad Code

Responsive Advertisement

Afridi tribe history

 #قبیلہ_اکاخیل میں انگریزوں نے #ملکان کیوں نہیں بنائے؟؟

تحریر و تحقیق۔۔۔ڈاکٹر صبور آفریدی قبائیلی قلم کار

جیسا کہ میں نے پہلے بھی اپنی کئی تحریروں میں ذکر کیا کہ آفریدی اقوام کا محترم مشر و ملنسار قبیلہ شکست فرنگ تک انگریزوں کے ساتھ آمادہ بجنگ رھا اور دیگر قبیلوں کے ساتھ مل کر بطور سالار لشکر ایثار و بہادری کے انمٹ نشان تاریخ کے اوراق پر ثبت کر گئے قبیلہ اکا خیل نے حقیقی معنوں میں اپنے مشر ھونے کا حق ادا کیا تمام قبیلوں سے جنگ کو لپیٹ کر اپنی سرزمین تک محدود کرکے فرنگی راج کو تاراج کر کے رکھ دیا  انگریز کے پاس بھاگنے کے سوا کوِئی چارہ ھی نہ رھا 10 سال تک قبیلہ اکا خیل کی سرزمین میدان جنگ بنا رھا کوئی طمع کوئی لالچ قبیلہ اکاخیل کو جھکا نہ سکا ملکی اور نوابی کو سختی سے مسترد کرتے ھوِئے جنگ کو جاری رکھا جو انگریز کی شکست فاش پر اختتام پزیر ھوا اب مجھے یہ لکھنے کی ضرورت مزید نہیں رھی کہ قبیلہ اکاخیل میں انگریزوں نے ملکان کیوں نہیں بنائے یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ھے کہ انگریزوں نے صرف اپنے وفاداروں اور کاسہ لیسوں کو نوازنے کے لیے مراعات ملکی لونگی دی ۔۔انگریزوں کے کتے نہلانے والے اتعام و اکرام اور مراعات کے حق دار ٹہرے اور حریت پسند زیر عتاب و پاپند سلاسل رھے ان سطور کے زریعے قبیلہ اکاخیل کی حریت پسندی جرات و شجاعت کو خراج تحسین و سلام عقیدت پیش کرتا ھوں میرا خیال ھے بات واضح ھو گئی مزید لکھنے کی ضرورت نہیں

Afridi tribe history
Afridi tribe history
Afridi tribe history
Afridi tribe history


Reactions

Post a Comment

0 Comments